محمد علی جمالی کی ڈی ایس پی سرکل گنداخہ تعیناتی خوش آئند ہے، میر صابر پندرانی

گنداخہ (نورحسن جمالی) پاکستان پندرانی نوجوان اتحاد کے چیئرمین میر صابر خان پندرانی نے بہترین پولیس آفیسر محمد علی جمالی کو ڈی ایس پی سرکل گنداخہ تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں میر صابر خان پندرانی نے کہا کہ محمد علی جمالی ایک بہترین، ایماندار، فرض شناس اور دلیر پولیس آفیسر ہیں، جنہوں نے اپنے فرائض ہمیشہ ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی نصیرآباد اور آئی جی پولیس بلوچستان کی جانب سے محمد علی جمالی کو ڈی ایس پی سرکل گنداخہ تعینات کرنا ایک بہترین فیصلہ ہے، جس سے علاقے کے عوام میں امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے۔میر صابر خان پندرانی نے امید ظاہر کی کہ محمد علی جمالی کی تعیناتی سے گنداخہ سرکل میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی، جرائم کی روک تھام میں مو¿ثر اقدامات کیے جائیں گے اور عوام کو پولیس سے متعلق مسائل کے حل میں سہولت میسر آئے گی۔انہوں نے محمد علی جمالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گنداخہ کے عوام کو ان سے بھرپور امیدیں وابستہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں