ڈیرہ بگٹی (نامہ نگار) ساوتھ ڈیرہ بگٹی میں بریسٹ فیڈنگ منتھ 2026 کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ڈیرہ بگٹی میں ایک اہم میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ساو¿تھ ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر اعظم بگٹی نے کی۔ یہ پروگرام بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ، محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی جانب سے یونیسیف (UNICEF) کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز پر ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر میر حاجی بگٹی نے کیا۔ انہوں نے ماں کے دودھ کی اہمیت،افادیت اور نومولود بچوں کی صحت و نشوونما میں اس کے بنیادی کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ساو¿تھ ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر اعظم بگٹی نے بریسٹ فیڈنگ منتھ کے حوالے سے مجوزہ پروگرام، اس کے مقاصد اور عوامی آگاہی کی اہمیت پر میڈیا کو بریفنگ دی۔ انہوں نے میڈیا کے ذریعے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بچے کی پیدائش کے پہلے چھ ماہ تک صرف اور صرف ماں کا دودھ پلایا جائے، جبکہ دو سال یا اس سے زائد عرصے تک ماں کا دودھ جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کا دودھ بچے کے لیے مکمل اور قدرتی غذا ہے جو بچے کی قوت مدافعت، جسمانی نشوونما اور صحت مند مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے۔ میڈیا بریفنگ کے دوران N – STOP ڈاکٹر نوید،ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر ڈاکٹر شاہ زمان،سی سی او علی بگٹی اور آئی ایس ڈی کوآرڈینیٹر ہاشم بگٹی نے بھی ماں کے دودھ کی اہمیت اور بچوں کی صحت و نشوونما میں اس کے فوائد پر روشنی ڈالی اور عوام میں بریسٹ فیڈنگ کے فروغ کے لیے اجتماعی کوشیشوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس بات پر زور دیا کہ ماں کے دودھ کے حوالے سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کا خاتمہ، ماو¿ں اور خاندانوں کی رہنمائی اور معاشرے میں بریسٹ فیڈنگ کے مثبت رویوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے تاکہ صحت سے متعلق درست اور مو¿ثر پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔ آخر میں شرکائ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بریسٹ فیڈنگ منتھ 2026 کے دوران ماں کے دودھ کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے عوامی آگاہی کو مزید مو¿ثر بنایا جائے گا اور ماو¿ں، خاندانوں اور معاشرے تک صحت مند بچوں کی پرورش کے لیے درست پیغامات پہنچائے جائیں گے۔
ماں کا دودھ بچے کے لیے مکمل اور قدرتی غذا ہے، ڈاکٹر اعظم بگٹی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل