کوئٹہ (خ ن) کمشنر آفس کوئٹہ میں ٹرانسفر ہونے والے کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن آغا سمیع اللہ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ سید کلیم اللہ،سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ نعمت اللہ،ڈائریکٹر آئی ٹی محب اللہ کے علاوہ سپرینٹنڈنٹ صاحبان،سرکاری افسران، کمشنر آفس کے افسران و اہلکاروں اور دیگر متعلقہ نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ ڈویژن میں تعیناتی کے دوران انہیں افسران اور عملے کا بھرپور تعاون حاصل رہا، جس پر وہ سب کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری فرائض کی انجام دہی میں ٹیم ورک اور باہمی تعاون بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ڈویژن میں اپنے دورِ تعیناتی کے دوران عوامی مسائل کے حل، انتظامی امور میں بہتری اور حکومتی اقدامات پر مو¿ثر عملدرآمد کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ انہوں نے افسران و اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ آئندہ بھی اپنے فرائض محنت، دیانتداری اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دیتے رہیں۔اس موقع پر شرکاءنے کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی آئندہ ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے دعا کی۔ تقریب کے اختتام پر شاہزیب خان کاکڑ نے تمام افسران اور اہلکاروں سے فرد وفرد ہاتھ بھی ملایا۔
کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کے اعزاز میں لوداعی تقریب کا انعقاد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل