جعفرآباد( مقصود احمد مہر) جعفرآباد کے ہیڈکوارٹر ڈیرہ اللہ یار میں ماڈل ہائی اسکول میں GPE (Global Partnership for Education) کی فنڈنگ، UNICEF کے تعاون اور CPD-PITE کے ذریعے اساتذہ کی تدریسی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید بہتری کے لیے 16 روزہ تربیتی پروگرام جاری ہے۔ پروگرام کے چھٹے روز پرائمری سطح پر میتھ کے حوالے سے خصوصی تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔تربیتی پروگرام کا مقصد اساتذہ کو جدید تدریسی طریقہ کار سے روشناس کرانا، مضمون فہمی کو بہتر بنانا اور کلاس روم میں مو¿ثر تدریسی حکمتِ عملیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔تربیتی پروگرام ڈسٹرکٹ منیجر محمد یوسف دایو اور ٹیچر سپورٹ ایسوسی ایشن کے ثاقب عمرانی کی زیرِ نگرانی جاری ہے، جبکہ ماسٹر ٹرینرز لیاقت علی اور نثار احمد تربیتی امور سرانجام دے رہے ہیں۔پروگرام کے دوران چار اہم شعبوں پیڈاگوجی، میتھ، انگلش اور اردو پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اساتذہ کو مو¿ثر تدریسی حکمتِ عملیوں، مضمون فہمی، طلبہ کی سیکھنے کی صلاحیتوں میں بہتری اور کلاس روم مینجمنٹ کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔تربیتی پروگرام میں مجموعی طور پر 85 اساتذہ شریک ہیں، جن میں 59 مرد اور 26 خواتین شامل ہیں۔ خواتین کے سیشن میں ناصر علی اور ثناءاللہ بطور ٹرینر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔چھٹے روز پرائمری سطح پر میتھ کے تربیتی سیشن میں اساتذہ کو ریاضی کے بنیادی تصورات طلبہ تک آسان اور مو¿ثر انداز میں پہنچانے، عملی سرگرمیوں کے ذریعے سیکھنے کے عمل کو بہتر بنانے اور جدید تدریسی تکنیکوں کے استعمال کے حوالے سے تربیت دی گئی۔شرکائ نے تربیتی پروگرام کو مفید قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس تربیت سے ان کی تدریسی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا اور وہ حاصل کردہ جدید تدریسی طریقہہ کار کو کلاس روم میں استعمال کرکے طلبہ کے لیے بہتر تعلیمی ماحول فراہم کر سکیں گے۔ 16 روزہ تربیتی پروگرام کے مزید تربیتی ایام بھی جاری رہیں گے۔
ڈیرہ اللہ یار ، ماڈل ہائی اسکول میں 16 روزہ تربیتی پروگرام
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل