نصیرآباد(خ ن)ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس، ترقیاتی منصوبوں، سرکاری اثاثہ جات اور ٹریفک نظام کا جائزہ واضح رہے کہ آج ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع نصیرآباد کے تمام متعلقہ ضلعی محکموں کے سربراہان اور افسران نے شرکت کی اجلاس میں مختلف محکموں کی کارکردگی جاری ترقیاتی منصوبوں سرکاری اثاثہ جات ملازمین کی حاضری اور ٹریفک کے نظام سمیت دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو BSDI کے تحت ضلع نصیرآباد میں جاری اور مکمل ہونے والے مختلف تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران سے منصوبوں کی موجودہ صورتحال تعمیراتی معیار تکمیل کی رفتار اور عوام کو فراہم ہونے والے فوائد کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں اور ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے تمام ضلعی محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں کے سرکاری اثاثہ جات گاڑیوں، مشینری دستیاب وسائل ملازمین کی مجموعی تعداد اور دیگر ضروری معلومات پر مشتمل مکمل تفصیلات ضلعی انتظامیہ کو فراہم کریں تاکہ تمام سرکاری وسائل کا درست ریکارڈ مرتب کرتے ہوئے ان کے مو¿ثر اور شفاف استعمال کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے افسران پر یہ بھی زور دیا کہ اپنے محکموں میں افسران و اہلکاران کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور مسلسل غیر حاضر رہنے والے افسران و اہلکاران کی مکمل تفصیلات بھی ضلعی انتظامیہ کو فراہم کی جائیں انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری اداروں میں افسران و اہلکاران کی بروقت حاضری اور فرائض کی انجام دہی عوام کو بہتر اور فوری سہولیات کی فراہمی کے لیے نہایت ضروری ہے اجلاس میں ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر اور فعال بنانے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ڈپٹی کمشنر نے ایس پی ٹریفک کو ہدایت کی کہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے غیر قانونی پارکنگ تجاوزات اور ٹریفک کی رکاوٹوں کے خاتمے سمیت ٹریفک نظام کو مو¿ثر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ شہر کے پرانے بس و ویگن اسٹینڈ کو بند کرکے نئے بس ٹرمینل کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے اور بسوں، ویگنوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو نئے بس ٹرمینل میں منتقل کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نئے بس ٹرمینل کو فعال بنانے سے شہر کے مرکزی علاقوں میں ٹریفک کے دباو¿ میں کمی آئے گی ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی اور مسافروں کو بھی بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو ایک منظم مقام پر منتقل کرنے سے سڑکوں اور اہم شاہراہوں پر غیر ضروری رش اور ٹریفک میں خلل پیدا ہونے کے واقعات پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی انہوں نے مزید ہدایت کی کہ نئے بس ٹرمینل کے اطراف ریڑھی بانوں اور دیگر تجاوزات کے حوالے سے بھی مناسب انتظام کیا جائے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام امور کو باہمی رابطے اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت پایہ? تکمیل تک پہنچایا جائے ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری ترقیاتی منصوبوں کی مو¿ثر نگرانی اور شہر میں ٹریفک کے نظام کو منظم بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی
ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل