ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیرِ صدارت پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اہم اجلاس

کوئٹہ (خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت 31 اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پولیو مہم کے لیے جامع پلان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران صرف اسکولوں اور مدارس میں بچوں کو پولیو کے قطرے اور ویکسین پلائی جائے گی، جبکہ تقریباً 2 لاکھ 4 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے اور ویکسین دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مہم کے دوران مو¿ثر سیکیورٹی پلان یقینی بنانے، پولیو ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے اور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مربوط اقدامات کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوئٹہ، پولیو حکام، متعلقہ اہلکاران اور پولیس افسران نے شرکت کی۔انہوں نے اسکول اور مدرسہ انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ زیر تعلیم بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے میں پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کرے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی نے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلاکر اور ویکسین لگا کر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں