عوامی نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں،کلیم اللہ

شیرانی(خ ن)ضلع شیرانی کے ہیڈکوارٹر مانی خواں میں ڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ کی زیرِ صدارت اہم کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو درپیش مسائل براہِ راست سننا، متعلقہ حکام تک پہنچانا اور ان کے حل کے لیے فوری و مو¿ثر اقدامات کو یقینی بنانا تھا۔کھلی کچہری میں مانی خواں سمیت ضلع شیرانی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں، عمائدین اور عوامی نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ محکموں کے افسران کے سامنے پیش کیےاس موقع پر شہریوں کی جانب سے تعلیم، صحت، آبنوشی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، بجلی، مواصلات، زراعت، بلدیاتی امور، ریونیو، جنگلات، پولیس اور دیگر سرکاری شعبوں سے متعلق مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا گیاڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ نے عوام کی شکایات اور مسائل غور سے سنے اور موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوامی نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی بنیادی ذمہ داری عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ان کی مشکلات کا ازالہ ہے، اس لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کھلی کچہری میں پیش کیے گئے مسائل کو محض شکایات تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی بہتری اور شہریوں کودرپیش مشکلات کے ازالے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہےکھلی کچہری میں مختلف سرکاری محکموں کی موجودگی کے باعث شہریوں کو اپنے مسائل براہِ راست متعلقہ افسران تک پہنچانے کا موقع ملا، جس سے عوام اور انتظامیہ کے درمیان رابطے کو مزید مو¿ثر بنانے میں مدد ملی اس موقع پر عوامی حلقوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے شہریوں کو اپنے مسائل براہِ راست ضلعی انتظامیہ کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملتا ہے، جبکہ انتظامیہ کو بھی علاقے کے زمینی مسائل اور عوامی ضروریات سے براہِ راست آگاہی حاصل ہوتی ہے۔ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مسائل کے حل اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ اپنی کوششیں جاری رکھے گی، جبکہ مختلف محکموں کے درمیان مو¿ثر رابطہ اور باہمی تعاون کے ذریعے عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنایا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوامی خدمت، مسائل کا فوری حل اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں