دکی ‘کان میںزہریلی گیس کے باعث 3 کانکن جاں بحق

کوئٹہ :دکی کے علاقے میں مقامی کوئلہ کان میںزہریلی گیس کے باعث 3 کانکن جاں بحق ہوگئے نعشیں نکال کر ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دکی کے علاقے میں مقامی کول ایریا میں کانکن مقامی کان سے کوئلہ نکال رہے تھے کہ زہریلی گیس جمع ہونے کے باعث تینوں کانکن عیسیٰ خان، شمس اللہ سکنہ افغانستان اور سراج الدین سکنہ پشین جاں بحق ہوگئے۔ نعشیں کان سے نکال کر آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں