جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے عظیم الشان ریلی نکالی

جعفرآباد( نامہ نگار مقصود احمد مہر)ڈیرہ اللہ یار کے نزدیک قیدی شاخ پر جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے درگاہِ عالیہ غوثیہ القادریہ قیدی شاخ سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت درگاہِ عالیہ غوثیہ القادریہ کے گدی نشین کے صاحبزادے سید باقر علی شاہ جیلانی نے کی۔ریلی درگاہِ عالیہ غوثیہ القادریہ قیدی شاخ سے روانہ ہو کر سوہنی پور سے ہوتی ہوئی محبت شاخ پہنچی، جہاں ایک عظیم الشان جلسہ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں عاشقانِ رسولﷺ نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر نعت خوان حضرات نے بارگاہِ رسالت مآبﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے جبکہ علماءو مقررین نے سیرتِ طیبہ ﷺ اور عشقِ رسول ﷺ کے موضوع پر خصوصی تقاریر کیں۔جلسے کے اختتام پر ریلی دوبارہ درگاہِ عالیہ غوثیہ القادریہ قیدی شاخ پہنچ گئی، جہاں شرکاءاور عقیدت مندوں میں وسیع لنگرِ غوثیہ تقسیم کیا گیا۔آخر میں سید باقر علی شاہ جیلانی نے ملک و ملت، امتِ مسلمہ اور علاقے کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا? خیر فرمائی۔ شرکائ نے جشنِ عید میلاد النبیﷺ کی خوشی میں بھرپور عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں