گوادر(خ ن)جامعہ گوادر کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس شعبہ تعلیم کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر رابعہ اسلم کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں شعبہ تعلیم کے BEd پروگرامز کے معیار، نصاب میں جدت اور جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں BEd پروگرامز کے لیے پروفیشنل سرٹیفکیشن، لازمی انٹرن شپ، سمسٹر فریز کے بعد طلبہ کی دوبارہ شمولیت کی پالیسی اور منتخب کورسز کے نصاب میں نظرثانی کی منظوری دی گئی طلبہ کو جدید اور بین الشعبہ جاتی علوم سے روشناس کرانے کے لیے چینی زبان کو آرٹس اینڈ ہیومینٹیز جبکہ مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کو بین الشعبہ جاتی کورس کے طور پر شامل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ڈاکٹر زرینہ وحید، ایس بی کے ویمن یونیورسٹی کوئٹہ، ڈاکٹر کرن ہاشمی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) کراچی، مس شائستہ نور، لیکچرر شعبہ تعلیم جامعہ گوادر، مختار بشیر، لیکچرر شعبہ تعلیم جامعہ گوادر، عبدالحفیظ، جامعہ گوادر، اور مس فرح، شعبہ تعلیم نے شرکت کی
جامعہ گوادر کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل