تربت(خ ن)ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی زیرِ صدارت مشترکہ ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے روز تربت میں منعقد ہوا، جس میں ضلع کیچ میں جاری ترقیاتی امور، مشترکہ ضلعی ترقیاتی منصوبوں اور سماجی بہبود سے متعلق مختلف اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس بی آر ایس پی کے پسنی روڈ، تربت میں واقع دفتر میں منعقد ہوا، جس میں میونسپل کارپوریشن تربت، محکمہ صنعت و تجارت، محکمہ ماہی گیری، محکمہ زراعت توسیع، محکمہ سماجی بہبود، محکمہ امورِ حیوانات، محکمہ ترقیِ نسواں، ضلعی محکمہ کھیل، مقامی سماجی تنظیموں کے رابطہ افسران اور بی آر ایس پی کیچ کے ضلعی پروجیکٹ کوآرڈینیٹر نور احمد سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع کیچ کے مختلف ترقیاتی امور، مشترکہ ضلعی ترقیاتی منصوبوں اور رائز پروگرام کے تحت مقررہ اہداف پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ شرکاءنے پروگرام کے مقررہ اہداف کو بروقت، مو¿ثر اور شفاف انداز میں مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر رائز پروگرام کے تحت ضلع کیچ کی تین رجسٹرڈ سماجی تنظیموں میں مالی معاونت کے چیکس بھی تقسیم کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے متعلقہ سماجی تنظیموں کے نمائندگان میں مالی معاونت کے چیکس تقسیم کیے۔اجلاس میں بی آر ایس پی کیچ کے انچارج نور احمد اور ضلعی پروجیکٹ کوآرڈینیٹر نے منصوبے کے مختلف پہلوو¿ں، پیش رفت اور آئندہ کے لائح? عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے اس موقع پر کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سماجی بہبود کے پروگراموں پر مو¿ثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کے ثمرات حقیقی معنوں میں مقامی آبادی تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں اور اداروں پر زور دیا کہ وہ باہمی تعاون، مو¿ثر رابطہ کاری اور ذمہ داری کے ساتھ مقررہ اہداف کے حصول کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلع کیچ میں ترقیاتی اور سماجی بہبود کے منصوبوں پر مو¿ثر عملدرآمد، مقررہ اہداف کی بروقت تکمیل اور عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے اپنا کردار ادا کریں گے۔
ترقیاتی منصوبوں اور سماجی بہبود کے پروگراموں پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، یاسر اقبال
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل