سوراب(خ ن)ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالجبار بلوچ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ایم ایس ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر یوسف سپرنٹنڈنٹ فضل محمد قمبرانی، خزانہ افسر مسعود احمد سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران شریک ہوئے اجلاس کے دوران ضلع بھر میں دستیاب طبی سہولیات، ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، اسپتالوں کی کارکردگی اور صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اسسٹنٹ کمشنر عبدالجبار بلوچ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام طبی مراکز میں ڈاکٹرز اور عملے کی بروقت حاضری، معیاری علاج معالجے، صفائی کے مو¿ثر انتظامات اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جائےانہوں نے واضح کیا کہ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری اور شہریوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے
اسسٹنٹ کمشنر عبدالجبار بلوچ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل