ساو¿تھ ڈیرہ بگٹی/سوئی(خ ن)ڈپٹی کمشنر ساو¿تھ ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق کی زیرِ صدارت تحصیل سوئی میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈی نیشن کمیٹی (DICC) کا اجلاس منعقد ہوا، جبکہ ساو¿تھ ڈیرہ بگٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت DICC اجلاس منعقد ہوا۔اجلاسوں میں ماہِ ربیع الاول کے بابرکت مہینے اور 26 اگست کے حوالے سے علاقے میں امن و امان اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکیورٹی اداروں اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران 26 اگست کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے جامع لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ ماہِ ربیع الاول کے دوران ڈیرہ بگٹی اور سوئی میں منعقد ہونے والی محافل اور نکالے جانے والے جلوسوں کے روٹس سمیت دیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جلوسوں اور محافل کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر ساو¿تھ ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق نے کہا کہ ماہِ ربیع الاول کے دوران تمام جلوسوں اور محافل کے لیے جامع اور مربوط سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے، جس پر مو¿ثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ باہمی رابطہ کاری کو مزید مو¿ثر بنایا جائے اور جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی، صفائی ستھرائی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، زوہیب الحق
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل