تیز رفتار آندھی نے ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے کھلونوں کی طرح اڑا دیئے

اٹلی(ویب ڈیسک)اٹلی کے فورلی ایئرپورٹ پر اچانک آنے والے شدید طوفان نے ایئرپورٹ کا منظر ہی بدل دیا 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواو¿ں نے کھڑے طیاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔شدید جھکڑوں کے دوران تین چھوٹے طیارے رن وے سے اٹھ کر دور جا گرے۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارے تیز ہواو¿ں میں اس طرح اچھلتے دکھائی دیے جیسے وہ وزن میں انتہائی ہلکے کھلونے ہوں۔ نئیاور استعمال شدہ گاڑیوں کی تلاش طوفان کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر موجود مختلف اشیا بھی ہوا کے زور سے ادھر ادھر بکھرتی رہیں جبکہ دیگ کھڑے بڑے طیاروں کو بھی نقصان پہنچا۔ اسی دوران لینڈنگ کی کوشش کرنے والا ایک طیارہ بھی شدید ہواو¿ں کی زد میں آگیا اور اپنے مقررہ راستے سے ہٹ گیا۔ ایویایشن انڈسٹری کی سروسز دریافت کرنااچانک آنے والے طوفان نے فورلی ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن کو شدید متاثر کیا جبکہ طیاروں کے ہوا میں اچھلنے کے مناظر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں