مظفرآباد……..مسلم لیگ ن کے طارق فاروق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں اسپیکر کے لیے پولنگ کے عمل میں مسلم لیگ ن کے طارق فاروق 32 ووٹ لےکر اسپیکر منتخب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری قاسم مجید 14 ووٹ حاصل کرسکے۔ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے احمد رضا قادری 32 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ عامر غفار لون کو 14 ووٹ ملے۔آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں 46 اراکین نے حلف اٹھایا تھا، ن لیگ نے مجموعی طور پر 31 نشستوں اور پی پی 14نشستوں پر کامیابی سمیٹی، عوامی دست وبازو کی ایک نشست پر ن لیگ کے ساتھ اتحادکے بعد ن لیگ کی 32 نشستیں ہیں جبکہ پونچھ اور سدھنوتی میں تاحال انتخاب نہ ہونے کے باعث 7 ممبران کے بغیر حکومت سازی کا عمل سرانجام دیا جا رہا ہے۔
ن لیگ کے طارق فاروق اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی منتخب
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل