عوامی مسائل کے حل میں غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائےگی ،ندیم اکرم

لورالائی(خ ن)اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم کی زیرِ صدارت اسسٹنٹ کمشنر کمپلیکس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کے مسائل، شکایات اور تجاویز براہِ راست سننا اور ان کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات اٹھانا تھاکھلی کچہری میں ایف سی کے میجر کامران، ایس ڈی پی او غلام اکبر، تحصیلدار بوری ثنائ اللہ لونی، مختلف سرکاری محکموں کے افسران و نمائندگان، انجمن تاجران کے عہدیداران، قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اس موقع پر قبائلی عمائدین، تاجروں اور شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں، جنہیں متعلقہ محکموں کے افسران نے تفصیلی طور پر نوٹ کیا۔ شرکائ نے بالخصوص بجلی، پینے کے پانی، سڑکوں کی خستہ حالی، امن و امان، صفائی ستھرائی، نکاسی? آب، بنیادی شہری سہولیات اور BSDI کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں سمیت دیگر عوامی مسائل کی نشاندہی کی شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو اپنے علاقوں میں درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر بعض مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیںاسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ کھلی کچہری میں پیش کیے گئے عوامی مسائل اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور جن معاملات کا تعلق دوسرے محکموں سے ہے، ان پر متعلقہ حکام سے مو¿ثر رابطہ کرکے پیش رفت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے فوری ازالے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ کھلی کچہریوں کا مقصد انتظامیہ اور عوام کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنانا اور شہریوں کو اپنی شکایات براہِ راست متعلقہ حکام تک پہنچانے کا مو¿ثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہےاسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے مسائل اور شکایات کے حل کے لیے انتظامیہ سے براہِ راست رابطہ رکھیں اور علاقے میں امن و امان، صفائی ستھرائی اور سرکاری ترقیاتی منصوبوں کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں کھلی کچہری کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے یقین دہانی کرائی کہ شہریوں کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب کرکے عوامی شکایات کے ازالے کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں