16 روزہ تربیتی پروگرام GPB تیسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری

جعفرآباد (نامہ نگار مقصود احمد مہر) 16 روزہ تربیتی پروگرام GPB تیسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری ہے، جس کا مقصد اساتذہ کی تدریسی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید بہتری لانا اور انہیں جدید تدریسی طریقہ کار سے روشناس کرانا ہے۔تربیتی پروگرام ڈسٹرکٹ منیجر محمد یوسف دایو اور ٹیچر سپورٹ ایسوسی ایشن کے ثاقب عمرانی کی زیرِ نگرانی جاری ہے، جبکہ ماسٹر ٹرینرز لیاقت علی اور نثار احمد تربیتی امور سرانجام دے رہے ہیں۔ٹریننگ میں چار اہم شعبوں پیڈاگوجی، میتھ، انگلش اور اردو پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جہاں اساتذہ کو مو¿ثر تدریسی حکمتِ عملیوں، مضمون فہمی اور کلاس روم مینجمنٹ کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔تربیتی پروگرام میں مجموعی طور پر 76 اساتذہ شریک ہیں، جن میں 52 مرد اور 24 خواتین شامل ہیں، جبکہ خواتین کے سیشن میں ناصر علی اور ثناء اللہ بطور ٹرینر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔تربیتی پروگرام کا آج تیسرا روز ہے، جبکہ 16 روزہ پروگرام کے مزید تربیتی ایام باقی ہیں اور یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ شرکاءنے امید ظاہر کی کہ اس تربیت سے ان کی تدریسی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں