گوٹھ چوکی جمالی ممتاز خان وزیرانی کا ایک کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ مکمل

گنداخہ(نورحسن جمالی) رکن قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی کے ترقیاتی فنڈ سے اور نوجوان قیادت میر قیص خان جمالی کی خصوصی تجویز پر گوٹھ چوکی جمالی میں ممتاز خان وزیرانی اور آس پاس کے گاو¿ں کے لئے ایک کلومیٹر طویل بلیک ٹاپ روڈ کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے۔بلیک ٹاپ روڈ کی تکمیل سے گوٹھ چوکی جمالی کے مکینوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی، جبکہ علاقے کے عوام کو شہر اور دیگر علاقوں تک آنے جانے کے لیے بہتر سفری سہولت میسر ہوگی۔ طویل عرصے سے خستہ حال راستے کی وجہ سے علاقہ مکین خصوصاً طلبہ، بزرگوں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، تاہم اس اہم ترقیاتی منصوبے کی تکمیل کے بعد عوام کو ریلیف ملے گا۔اس موقع پر ممتاز خان وزیرانی اور حاجی خان وزیرانی نے رکن قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی اور نوجوان قیادت میر قیص خان جمالی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گاو¿ں میں ایک کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر علاقے کے عوام کے لیے ایک اہم اور دیرینہ ضرورت تھی، جسے پورا کرکے عوام دوست اقدام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میر خان محمد خان جمالی نے اپنے ترقیاتی فنڈ سے علاقے کی بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات کیے، جبکہ نوجوان قیادت میر قیص خان جمالی کی تجویز پر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا گیا، جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔علاقہ مکینوں نے بھی بلیک ٹاپ روڈ کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میر خان محمد خان جمالی اور میر قیص خان جمالی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پختہ سڑک کی تعمیر سے نہ صرف آمدورفت آسان ہوگی بلکہ علاقے کی مجموعی ترقی اور خوشحالی میں بھی مثبت پیش رفت ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں