گوٹھ جاوید خان کھوسہ میں عظیم الشان محفلِ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

جعفرآباد (مقصود احمد مہر) گوٹھ جاوید خان کھوسہ، نزد روجھان جمالی میں عظیم الشان محفلِ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ رسولﷺ نے شرکت کی محفل میں دربارِ عالیہ غوثیہ القادریہ سے ایک عظیم الشان قافلے کی صورت میں پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، شیخِ سلسلہ، وارثِ علم و عرفان، مبلغِ اسلام، عاشقِ رسول ﷺ، خادمِ دین و ملت، سجادہ نشینِ دربارِ عالیہ غوثیہ القادریہ، حضرت علامہ مولانا حافظ عبدالرحیم شاہ جیلانی دامت برکاتہم العالیہ اپنی نگرانی و قیادت میں گوٹھ جاوید خان کھوسہ پہنچے۔محفل میں ہزاروں عاشقانِ رسول ﷺ نے پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، حضرت علامہ مولانا حافظ عبدالرحیم شاہ جیلانی کاپراثر اور ایمان افروز خطاب سماعت کیا۔ آپ نے سیرتِ طیبہ، محبتِ رسولﷺ، اتباعِ سنت اور دینِ اسلام کی تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔محفل کا ماحول درود و سلام، ذکرِ مصطفیٰ ﷺ اور محبت رسول ﷺسے سرشار رہا، جبکہ شرکائے محفل نے والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کیا یہ عظیم الشان محفل فقیر محمد مٹھل حسینی کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئی، جس میں اہلِ علاقہ، علماء و مشائخ اور ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی۔آخر میں ملک و ملت، اہلِ علاقہ اور تمام مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں