صحت مند معاشرے کی بنیاد صحت مند ماں اور بچے سے ہوتی ہے، ڈاکٹر ساجدہ میر

خاران (عیسی محمدحسنی ) خاران میں ماں کے دودھ کی اہمیت، بریسٹ فیڈنگ کے فروغ اور ماں و بچے کی بہتر صحت کے حوالے سے ایک شاندار اور بامقصد آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں آگاہی سیمینار کے ساتھ ساتھ بریسٹ فیڈنگ آگاہی واک بھی منعقد کی گئی۔ اس سرگرمی کا مقصد معاشرے میں ماں کے دودھ کی اہمیت کو اجاگر کرنا، ماو¿ں کو بریسٹ فیڈنگ کے فوائد سے آگاہ کرنا اور ابتدائی چھ ماہ تک صرف ماں کا دودھ پلانے کے مثبت رجحان کو فروغ دینا تھا۔سیمینار میں محکمہ صحت، نیشنل پروگرام، نیوٹریشن پروگرام اور دیگر متعلقہ شعبہ جات کے افسران، طبی عملے اور ہیلتھ ورکرز نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاءنے بریسٹ فیڈنگ کے مختلف پہلوو¿ں پر اپنے خیالات اور تجربات کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ماں کے دودھ سے متعلق درست معلومات کو ہر گھر اور ہر کمیونٹی تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سیمینار سے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رخشان ڈویڑن ڈاکٹر ساجدہ میر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر شیر احمد بلوچ۔ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر چاکر انور سیاہ پاد۔ احترام الحق کبدانی، ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر اصغر صفی . ڈی سی نیشنل پروگرام ڈاکٹربالاچ نوشیروانی،میل آفیسر انڈس پروجیکٹ حمایت اللہ دوستین ، صدر پیرا میڈکس ڈاکٹرکریم جان ملازئی، ڈی ایس او نیشنل پروگرام نازنین مینگل، اے ڈی سی روبینہ ودیگر نے خطاب کی مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماں کے دودھ کو بچے کے لیے قدرت کی جانب سے عطا کردہ بہترین اور مکمل غذا قرار دیا۔ انہوں نے بریسٹ فیڈنگ کے طبی اور غذائی فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے ماو¿ں کو بھرپور حوصلہ افزائی اور معاونت فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی بنیاد صحت مند ماں اور بچے سے ہوتی ہے۔ انہوں نے بریسٹ فیڈنگ کے فروغ کے لیے صحت کے شعبے اور کمیونٹی کے درمیان مو¿ثر رابطے اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انھوں نے کہا کہ نے صحت مراکز اور کمیونٹی کی سطح پر بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے آگاہی سرگرمیوں کو مزید مو¿ثر بنانے اور ماو¿ں کو عملی رہنمائی فراہم کرنے پر زور دیا گیا انہوں نے بریسٹ فیڈنگ کو ماں اور بچے کی صحت کے لیے ایک نہایت اہم موضوع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماں کے دودھ کے بارے میں درست آگاہی ہر گھر اور ہر خاندان تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماو¿ں کو بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے مکمل رہنمائی، حوصلہ افزائی اور معاون ماحول فراہم کیا جائے تاکہ بچوں کو زندگی کے ابتدائی مراحل میں بہترین غذائی بنیاد میسر آ سکے۔ بچوں کی مناسب غذائیت اور بریسٹ فیڈنگ کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالی گئی بچے کی بہتر نشوونما کے لیے زندگی کے ابتدائی ایک ہزار دن انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کمیونٹی کی سطح پر ماو¿ں تک بریسٹ فیڈنگ کے درست پیغامات پہنچانے اور خواتین کو عملی رہنمائی فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔سیمینار کے بعد بریسٹ فیڈنگ آگاہی واک کا بھی شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں تمام متعلقہ آفیسران، ہیلتھ ورکرز اور دیگر شرکائ نے بھرپور شرکت کی۔ واک کے دوران بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت کو اجاگر کرنے والے پیغامات اور نعروں کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کیا گیا۔آگاہی واک کا مقصد بریسٹ فیڈنگ کے پیغام کو صرف سیمینار تک محدود رکھنے کے بجائے عام عوام اور کمیونٹی تک براہِ راست پہنچانا تھا۔ شرکائ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر ماں کو اپنے بچے کو بہترین غذائی آغاز فراہم کرنے کے لیے ضروری معلومات، حوصلہ افزائی اور معاونت فراہم کی جائے گی۔شرکائ نے اس بات پر زور دیا کہ بچے کی پیدائش کے بعد جلد از جلد ماں کا دودھ شروع کروانا، ابتدائی چھ ماہ تک صرف ماں کا دودھ پلانا اور چھ ماہ کے بعد مناسب اضافی غذا کے ساتھ بریسٹ فیڈنگ جاری رکھنا بچے کی صحت مند نشوونما کے لیے انتہائی اہم ہے۔یہ شاندار سیمینار اور آگاہی واک ضلع خاران میں بریسٹ فیڈنگ، غذائیت اور ماں و بچے کی صحت کے حوالے سے ایک مو¿ثر اور یادگار سرگرمی ثابت ہوئی۔ اس سرگرمی نے مختلف شعبہ جات کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ عوام تک ایک واضح اور مثبت پیغام پہنچایا کہ:”ماں کا دودھ — بچے کا پہلا حق، بہترین غذا اور صحت مند مستقبل کی مضبوط بنیاد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں