ہرنائی(خ ن)ضلع ہرنائی میں حالیہ سیکورٹی صورتحال اور امن و امان کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی نے مین بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مقامی دکانداروں، تاجر برادری اور شہریوں سے براہ راست ملاقاتیں کیں، علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیا اور سیکورٹی اقدامات سے متعلق عوامی خدشات سنے۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے بازار کے مختلف حصوں کا پیدل دورہ کیا اور ریڑھی بانوں، دکانداروں اور خریداروں سے گھل مل گئے۔ انہوں نے تاجر برادری کو درپیش مسائل اور تحول و تحفظ سے متعلق خدشات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور سیکورٹی ادارے ہر لمحہ بیدار ہیں اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے تاجروں کو باور کرایا کہ بازاروں اور تجارتی مراکز کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کارآمد لائے جا رہے ہیں تاکہ روزمرہ کےکاروباری امور بغیر کسی خوف و خطر کے جاری رہ سکیں۔انہوں نے تاجر برادری اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر دھیان نہ دیں اور مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون برقرار رکھیں۔ تاجر برادری نے ڈپٹی کمشنر کی بازار آمد اور براہ راست رابطے کے اس اقدام کو سراہا اور ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی کا مین بازار کا تفصیلی دورہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل