نصیرآباد(خ ن)ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کا ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ، تعمیراتی معیار یقینی بنانے کی ہدایت ،واضح رہے کہ آج ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے ایکسین بی اینڈ آر اور ایس ڈی او عابد علی پہنور کے ہمراہ ضلع نصیرآباد کے مختلف علاقوں میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری و مکمل ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے مکمل ھونے والے منصوبوں کی پیش رفت، تعمیراتی معیار اور عوامی ضروریات کے حوالے سے موقع پر جائزہ لیا دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف بلیک ٹاپ روڈ منصوبوں کا معائنہ کیا، جن میں بلیک ٹاپ روڈ محمد نواز کھوسہ، محمد نواز سرپرہ، سردار چنگیز خان ساسولی، امان اللہ ثناءاللہ نیچاری، سید خیر محمد شاہ، محمد عمر باری شاخ، میری شوکت بنگلزئی منجوشوری، منظور بنگلزئی منجوشوری، حاجی مولاداد عمرانی تمبو تا میرواہ، میرواہ تا حاجی خان عمرانی، پٹ فیڈر کینال حسین پندرانی منجوشوری، بالان شاخ گوٹھ غلام مصطفیٰ سرپرہ تا عبدالباقی سرپرہ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف منصوبوں کے تعمیراتی مراحل کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے موقع پر موجود متعلقہ افسران سے منصوبوں کی لاگت، کام کی رفتار، استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل اور مقررہ مدت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں مقررہ معیار اور تعمیراتی اصولوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی صورت معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے۔اس موقع پر عمرانی شاخ کے ٹیل کے رہائشیوں کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا واضح رہے کہ کھلی کچہری کے دوران عمرانی شاخ کے رہائشی کی جانب سے ٹیل تک پانی نہ پہنچنے کی شکایت اور درخواست پیش کی گئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی محکمہ ایریگیشن کے افسران کو ہدایت جاری کی تھی کہ ٹیل تک پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ڈپٹی کمشنر نے آج خود موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا، جہاں ٹیل کے رہائشی کے تالاب میں پانی کی بھرائی کا عمل جاری تھا انہوں نے پانی کی فراہمی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ بھی ٹیل کے علاقوں میں پانی کی بروقت اور منصفانہ فراہمی یقینی بنائی جائے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہائی اسکول جمعہ خان عمرانی تمبو میں اضافی کمروں کی تعمیر کے منصوبے کا بھی معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں جاری تعمیراتی منصوبوں کو بھی مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ طلبہ کو بہتر اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے معیارِ زندگی میں بہتری کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، جن کی مو¿ثر نگرانی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار، رفتار اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کی نگرانی کا عمل مزید مو¿ثر اور تیز کیا جائے، تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کو یقینی بنایا جائے اور منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان کے ثمرات سے بروقت مستفید ہو سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ معیاری سڑکوں اور دیگر عوامی فلاحی منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف شہریوں اور دیہی آبادی کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی بلکہ علاقے میں تجارتی، معاشی اور سماجی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھے گی تاکہ ترقیاتی کام پائیدار، معیاری اور عوام کی حقیقی ضروریات کے مطابق مکمل کیے جا سکیں۔
ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کا ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل