نصیرآباد(خ ن) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت الاٹمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈیرہ مراد جمالی شہر کے شہریوں کو اراضی کی الاٹمنٹ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں حکومتِ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ الاٹمنٹ احکامات موجودہ صورتحال اور شہریوں کی جانب سے طویل عرصے سے پیش کیے جانے والے مطالبے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومتِ بلوچستان کی ہدایات کے تحت اراضی کی الاٹمنٹ کا عمل جدید سیٹلائٹ سسٹم کے ذریعے مکمل کیا جانا تھا تاہم بعض تکنیکی اور انتظامی وجوہات کی بنا پر یہ عمل تاحال پای? تکمیل تک نہیں پہنچ سکا، جس کے باعث الاٹمنٹ کا معاملہ تاخیر کا شکار ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی کے شہریوں کی دیرینہ ضرورت اور ان کے جائز مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے الاٹمنٹ کے عمل کو جلد ہی مزید مو¿ثر اور تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس لیے الاٹمنٹ کے عمل میں تمام قانونی تقاضوں حکومتی احکامات اور شفافیت کے اصولوں کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے عملی اقدامات کیے جائیں انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ الاٹمنٹ سے متعلق ریکارڈ دستاویزات اور دیگر ضروری امور کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی یا انتظامی پیچیدگی پیدا نہ ہو اور اہل شہریوں کو ان کا جائز حق بروقت فراہم کیا جا سکے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ الاٹمنٹ کا چند دنوں میں آغاز کیا جائے گا اور الاٹمنٹ کے عمل میں میرٹ شفافیت اور قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی یقینی بنائی جائے گی جبکہ شہریوں کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے
شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وریندر لعل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل