کوئٹہ(پ ربلوچستان میڈیا فورم کوئٹہ ڈویڑن کے صدر عامر بنگلزئی نے بی ایم سی کالونی میں بجلی، پانی، گیس اور سکیورٹی سمیت بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور کالونی کے عین درمیان سے گزرنے والی سڑک پر ٹریفک کے بے انتہا رش پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری بی ایم سی کالونی اب رہائش کے قابل نہیں رہی۔مکین بنیادی سہولیات کے حصول کیلئے مسلسل مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، جبکہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباو¿ نے کالونی کے رہائشیوں خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگوں کیلئے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی ایم سی کالونی ایک سرکاری رہائشی آبادی ہے جہاں سرکاری ملازمین اور ان کے خاندان رہائش پذیر ہیں، مگر افسوس کہ یہاں بجلی، پانی اور گیس جیسی بنیادی ضروریات بھی مناسب انداز میں دستیاب نہیں۔ سکیورٹی کی ناقص صورتحال کے باعث مکین خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے مسائل کے مستقل حل کیلئے مو¿ثر اقدامات نہ ہونا قابل تشویش ہے۔ عامر بنگلزئی نے کہا کہ کالونی کے درمیان سے گزرنے والی سڑک پر دن بھر ٹریفک کا غیر معمولی رش رہتا ہے، جس سے نہ صرف ٹریفک حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے بلکہ کالونی کا پرامن ماحول بھی شدید متاثر ہورہا ہے۔ رہائشیوں کیلئے آمدورفت مشکل بن چکی ہے اور کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔انہوں نے حکومت بلوچستان، متعلقہ محکموں اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بی ایم سی کالونی میں بجلی، پانی، گیس اور سکیورٹی کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں، جبکہ کالونی کے درمیان سے گزرنے والی سڑک پر ٹریفک کے دباو¿ کو کم کرنے کیلئے متبادل انتظام کیا جائے۔انہوں نے خبردار کیا کہ مسائل کو مسلسل نظرانداز کیا گیا تو مکینوں کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
بی ایم سی کالونی میں بنیادی سہولیات کا فقدان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل