منصوبوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی غفلت یا معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا،وریندر لعل

نصیرآباد(خ ن) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے دفتر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر پراسیس کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر میجر یاسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ احمد نواز جتک، عابد علی پہنور ایس ڈی او بلڈنگ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے اجلاس کے دوران متعلقہ افسران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کو مختلف ترقیاتی منصوبوں ٹینڈر دستاویزات تخمینہ جات ٹیکنیکل و مالیاتی امور اور بولی کے عمل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی بتایا گیا کہ ان منصوبوں کے تحت مختلف سرکاری محکموں کی عمارتوں اور متعلقہ سرکاری تنصیبات میں سولر سسٹم نصب کیے جائیں گے جس سے نہ صرف سرکاری اداروں کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی بلکہ بجلی کے اخراجات میں بھی کمی واقع ہوگی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل جو ٹینڈر کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں نے ٹینڈر پراسیس کے تمام مراحل کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا اور متعلقہ افسران سے منصوبوں کی نوعیت ٹینڈر دستاویزات موصول ہونے والی بولیوں اور ٹھیکیداروں کی جانب سے پیش کردہ پیشکشوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ٹینڈر کا ہر مرحلہ مقررہ حکومتی پالیسی مروجہ قوانین، قواعد و ضوابط اور متعلقہ قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جائےانہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز کے عمل میں شفافیت میرٹ اور غیر جانبداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ایسے اقدام کی گنجائش نہ چھوڑی جائے جس سے ٹینڈر پراسیس کی شفافیت متاثر ہو انہوں نے کہا کہ تمام بولیوں اور دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہی قواعد کے مطابق موزوں اور اہل ٹھیکیدار کو کامیاب قرار دیا جائے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جو ٹھیکیدار مقررہ قواعد و ضوابط تکنیکی شرائط اور حکومتی پالیسی کے تحت کامیاب قرار پائے اس کے حق میں تمام قانونی و انتظامی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ورک آرڈر جاری کیے جائیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں پر بلاوجہ تاخیر کے بغیر عملی کام شروع کیا جا سکے اور عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد حاصل ہوں انہوں نے مزید کہا کہ صرف ٹینڈر کے عمل کو شفاف بنانا کافی نہیں بلکہ منصوبوں پر عملی کام کے دوران بھی معیار رفتار اور مقررہ اسپیسفکیشنز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانا ضروری ہے متعلقہ محکموں کے افسران منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں تعمیراتی و تنصیبی کام کے معیار کو چیک کریں اور کسی بھی قسم کی ناقص یا غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائیں وریندر لعل نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح و بہبود اور سرکاری وسائل کے مو¿ثر استعمال کے لیے شروع کیے جاتے ہیں اس لیے ان منصوبوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی غفلت یا معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی پیش رفت کی مسلسل نگرانی کی جائے کام کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور سرکاری فنڈز کے استعمال میں مکمل شفافیت برقرار رکھی جائے ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع نصیرآباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل معیار کی بہتری اور سرکاری وسائل کے شفاف استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ حکومت کی جانب سے عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے مختص فنڈز حقیقی معنوں میں عوامی مفاد پر خرچ ہوں اور ان کے ثمرات عام شہریوں تک پہنچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں