جام غلام قادر ٹیچنگ ہسپتال حب کی ماڈرنائزیشن منصوبے کی منظوری

کوئٹہ (خ ن) حکومت بلوچستان نے گورنمنٹ جام غلام قادر ٹیچنگ ہسپتال حب کی ماڈرنائزیشن منصوبے کی منظوری دیدی ہے پی یس ڈی پی کے تحت 55کروڑ روپے کے فنڈزہسپتال میں بنیادی سہولیات انفراسٹرکچر کی ڈیولپمنٹ کیلئے مختص کئے گئے ہیں یہ بات ڈپٹی کمشنر حب جمعدادمندوخیل نےکمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاءکو بریفنگ میں بتاءاس موقع پرایم ایس جام غلام قادر ٹیچنگ ہسپتال حب کے ایم ایس ڈاکٹر ناظرپیرامیڈیکس اورمیڈیکل افسران موجودتھے ڈپٹی کمشنر نے بی ایس ڈی آءکے تحت ہسپتال میں بنیادی سیولیات فراہمی کیلئے ماڈرانائزیشن پلان ہسپتال کے طبی عملے کی حاضری یقینی اورمانیٹرنگ کے مﺅثراقدامات سے کمشنر اآگاہ کیاکمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے گورنمنٹ جام غلام قادر 50بیڈڈٹیچنگ ہسپتال کے بینظیر نشوونما سینٹر ہسپتال کےاوپی ڈی رومز آپریشن تھیٹرزلیبارٹریزکا معائنہ کیااورٹیچنگ ہسپتال عملے کیساتھ ہیلتھ ایشوزاورطبی عملے کو درپیش مسائل کےحوالے سے کمشنرنےجوائنٹ میٹنگ کی کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے گزشتہ چھ مہینوں سے ایم ایس ڈی کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی کانوٹس لیااورادویات کی فراہمی جنگی بنیادوں پریقینی بنانے کیلئے متعلقہ حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیاکمشنرنے ایم ایس ڈی حکام پرواضح کیا۔کہ لائینڈآرڈر کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ادویات فراہمی کیلئے میکانزم بنایاجائےانہوں نے کہا کہ جام۔غلام قادرہسپتال حب کے مریض علاج معالجے کیلئے سرکاری ادویات کے منتظر ہیں ایم ایس کی ذمہ داری ہیکہ وہ ایم ایس ڈی حکام سےکوآرڈینیشن کرےکمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے محکمہ صحت کے افسران پرواضح کیا کہ وہ اس معاملے پر ٹال مٹول اورتاخیری حربے برداشت نہیں کءجائیگی کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے ہسپتال کے پیرامیڈیکس اورطبی عملے کے ریائشی کوارٹرذکی الاٹمنٹ پالیسی فوری طورپربنانےکے احکامات بھی دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں