سیوی(خ ن)12 ربیع الاول کی مناسبت سے عید میلاد النبی کے جلوس کے انتظامات اور سکیورٹی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ونگ کمانڈر کرنل شہریار، ایس ایس پی عبدالحمید، اسسٹنٹ کمشنر منصور علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر بختیارآباد میر بہادر خان بنگلزئی، چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار محمد خان خک ، علمائے کرام، جلوس کمیٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے روٹس، سکیورٹی، صفائی ستھرائی، ٹریفک سمیت دیگر ضروری انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر علمائے کرام اور جلوس کمیٹی کے نمائندوں نے جلوس کے روٹس اور انتظامات کے حوالے سے انتظامیہ کو تفصیلی آگاہی فراہم کی اور مختلف امور کی نشاندہی کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ 12 ربیع الاول ایک مقدس اور بابرکت دن ہے، اس موقع پر منعقد ہونے والے جلوس کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جلوس کے تمام روٹس پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے شرکائ کی سہولت کے لیے پانی کے باو¿زر اور ایمبولینس بھی جلوس کے ہمراہ موجود رہیں گے، جبکہ سکیورٹی کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کیے جائیں۔ مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور جلوس کے روٹس اور اطراف میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور دورانِ جلوس اپنے شناختی کارڈ لازمی اپنے ہمراہ رکھیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 12 ربیع الاول کا جلوس صبح 8 بجے ترین چوک سے شروع ہوگا، جس کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
12 ربیع الاول مقدس اور بابرکت دن ہے، الیاس کبزئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل