12 ربیع الاول مسلمانوں کے لیے انتہائی مقدس اور بابرکت دن ہے،فریدہ ترین

صحبت پور(خ ن)ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین کی زیرِ صدارت 12 ربیع الاول جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں امن و امان، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر، پولیس افسران، ضلعی انتظامیہ کے افسران، میونسپل کمیٹی، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، ٹریفک پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان اور تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماءکرام نے شرکت کی اجلاس کے دوران 12 ربیع الاول کے موقع پر منعقد ہونے والے جلوسوں مذہبی اجتماعات اور دیگر تقریبات کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر جلوسوں کے روٹس داخلی و خارجی راستوں مذہبی مقامات کی سیکیورٹی پولیس نفری کی تعیناتی ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے پارکنگ کے انتظامات صفائی و ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے، سڑکوں اور جلوس کے روٹس پر روشنی کے مناسب انتظام، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، طبی سہولیات ریسکیو اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الاول مسلمانوں کے لیے انتہائی مقدس اور بابرکت دن ہے اس موقع پر شہریوں کو پرامن، محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں منعقد ہونے والے تمام مذہبی اجتماعات اور جلوسوں کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام بلاخوف و خطر اپنی مذہبی عقیدت و احترام کا اظہار کرسکیں انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام انتظامات مقررہ وقت سے قبل مکمل کیے جائیں اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے پولیس حکام کو جلوسوں کے روٹس اہم مقامات اور مذہبی اجتماعات کے مقامات پر اضافی نفری تعینات کرنے سیکیورٹی پلان پر م¶ثر عملدرآمد اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ جلوس کے روٹس اور اطراف کے علاقوں میں صفائی و ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں، سڑکوں اور راستوں سے تجاوزات ختم کی جائیں، خراب اسٹریٹ لائٹس کی فوری مرمت اور رات کے اوقات میں مناسب روشنی کا انتظام یقینی بنایا جائے انہوں نے محکمہ صحت اور ریسکیو حکام کو جلوس کے روٹس پر ضروری طبی سہولیات ایمبولینس اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملہ و دیگر ضروری وسائل دستیاب رکھنے کی بھی ہدایت کی انہوں نے ٹریفک پولیس اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے جامع ٹریفک پلان پر عملدرآمد کیا جائے شہریوں کو غیر ضروری مشکلات سے بچانے کے لیے متبادل راستوں اور پارکنگ کے انتظامات کو م¶ثر بنایا جائے ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے تمام متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ باہمی رابطے اور م¶ثر کوآرڈینیشن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال، ناخوشگوار واقعے یا انتظامی مسئلے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے انہوں نے تمام مکاتبِ فکر کے علماءکرام سے بھی اپیل کی کہ وہ 12 ربیع الاول کے مقدس موقع پر امن بھائی چارے، مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور اتحاد و اتفاق کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اپنے خطابات و پیغامات کے ذریعے عوام کو پرامن رہنے، قانون کی پاسداری کرنے اور ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کرنے کی تلقین کریں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، تمام متعلقہ ادارے اور علماءکرام باہمی تعاون سے جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بہترین انتظامات کو یقینی بنائیں گے تاکہ یہ بابرکت دن نہایت عقیدت، احترام، امن اور مذہبی ہم آہنگی کے ماحول میں منایا جاسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں