پہلا آل خضدار انڈر 12 فٹسال ٹورنامنٹ اختتام پزیر

خضدار(خ ن)محکمہ اسپورٹس اور ڈی ایف اے خضدار کے زیر اہتمام پہلا آل خضدار انڈر 12 فٹسال ٹورنامنٹ اختتام پزیر محکمہ اسپورٹس اور ڈی ایف اے خضدار کی زیر اہتمام پہلا ال خضدار انڈر 12 ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا اختتامی تقریب کا انعقاد چمروک فٹسال گراو¿نڈ میں کیا گیا جس کی مہمان خاص ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر خضدار رقیہ عبید تھے انہوں نے پہلا ال خضدار انڈر 12 فٹسال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی پہلا ال خضدار فٹسال ٹورنامنٹ کا فائنل فرحان اکیڈمی نے جیت کر چیمپین ٹرافی اپنے نام کر لیا : ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر خضدار رقیہ عبید اور ڈی ایف اے خضدار کے سیکرٹری نصر اللہ زہری پہلا ال خضدار انڈر 12 فٹسال ٹورنامنٹ کے شاندار فائنل میں فرحان اکیڈمی نے محسن حسن اکیڈمی کو پینلٹی ککس پر شکست دے کر چیمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایک، ایک (1-1) گول کیا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا۔ پینلٹی ککس میں فرحان اکیڈمی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر خضدار میڈم رقیہ عبید اور ڈی ایف اے خضدار کے صدر نصر اللہ زہری سمیت دیگر معززین نے شرکت کی اور ننھے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔تقریب کے اختتام پر فاتح ٹیم فرحان اکیڈمی کو مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر رقیہ عبید نے چیمپئن ٹرافی دی جبکہ محسن حسن اکیڈمی کو رنر اپ کے ٹرافی دی اور ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں بھی شیلڈ اور انعامات تقسیم کیے ۔ڈی ایف اے خضدار کے سیکرٹری نصر اللہ زیری نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ خضدار میں گراس روٹ لیول پر فٹسال کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے کی جانب ایک اہم اور قابلِ تحسین قدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں