چمن شہر اور اطراف میں صفائی مہم دوسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری

چمن(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر چمن شہر اور اطراف میں صفائی مہم دوسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہی۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے صفائی آپریشن کا خود موقع پر جائزہ لیا اور صفائی کے عمل کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔می¿ر میونسپل کارپوریشن حاجی حبیب اللہ اچکزئی، اے ڈی سی فدا بلوچ، تحصیلدار اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی مختلف علاقوں میں جاری صفائی مہم کی نگرانی کی۔ میونسپل کارپوریشن اور لوکل گورنمنٹ کے عملے نے ہیوی مشینری، ایکسیویٹر، ٹرکوں اور ٹریکٹروں کے ذریعے سڑکوں، گلیوں اور مختلف مقامات سے کچرا اور ملبہ اٹھا کر شہر سے باہر منتقل کیا۔صفائی مہم کا مقصد چمن شہر کو صاف، ستھرا اور شہریوں کے لیے بہتر و صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے، جس کے لیے صفائی آپریشن کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں