طلباءہی ملک کا مستقبل ہیں، علی احمد ابڑو

جعفرآباد( مقصود احمد مہر)گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول غلام محمد جعفرآباد میں 14 اگست یومِ آزادی کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد طلباءنے ملی نغمے پیش کرکے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔اس موقع پر ہیڈ ماسٹر علی احمد ابڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور قائداعظم محمد علی جناح کی تاریخی جدوجہد کا ثمر ہے۔ طلباءہی ملک کا مستقبل ہیں، انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھے کردار، دیانت، نظم و ضبط اور حب الوطنی کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی ذمہ داری صرف نصاب مکمل کرنا نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کی تعمیر بھی ہے۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں