جعفرآباد (مقصود احمد مہر)جعفرآباد ہیڈکوارٹر ڈیرہ اللہ یار میں جشنِ آزادی کے سلسلے میں منعقدہ جشنِ آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گورنمنٹ ہائی اسکول گراو¿نڈ ڈیرہ اللہ یار میں کھیلا گیا۔ فائنل میں ایڈمنسٹریشن اور لائن ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، جبکہ مہمانِ خصوصی ایم پی اے جعفرآباد تھے۔تقریب میں، ڈپٹی کمشنر جعفرآباد ، ایس ایس پی جعفرآباد، اے ڈی سی جعفرآباد ، چیف آفیسر ڈیرہ اللہ یار، ورڈس پاکستان کے سی سی او ، اسسٹنٹ کمشنر ، سمیت دیگر ضلعی افسران، معززین اور شہریوں نے شرکت کی۔فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور سخت مقابلے کے بعد لائن ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل اپنے نام کرلیا اور ونر ٹرافی حاصل کی۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی ایم پی اے صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، صحت مند معاشرے کے قیام اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جشنِ آزادی کے موقع پر ایسے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور انہیں کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر فاتح ٹیم لائن ڈپارٹمنٹ میں ونر ٹرافی تقسیم کی گئی، جبکہ کھلاڑیوں اور منتظمین کو کامیاب اور شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
جشنِ آزادی کے سلسلے میں منعقدہ جشنِ آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل