امریکی صدر ٹرمپ کا مکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم

واشنگٹن…… امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مکہ دفاعی معاہدے پر ردعمل سامنے آگیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے حال ہی میں بالآخر مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ اس بات کا مظہر ہے کہ مشرقِ وسطیٰ متحد ہو رہا ہے اور ممالک آخرکار زیادہ مؤثر انداز میں اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوں گے۔
امریکی صدر نے تینوں ممالک کی عظیم قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بڑا، جرات مندانہ اور اہم پہلا قدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں