دالبندین میں زلزلے کے جھٹکے

دالبندین… بلوچستان کے ضلع دالبندین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.0 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز دالبندین سے تقریباً 100 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، پی ڈی ایم اے کے مطابق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں