ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں صفر اعشاریہ 15فیصد اضافہ ہوا، مجموعی سالانہ شرح 9 اعشاریہ 11 فیصد ہوگئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 9 اشیاء سستی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں پیاز 24 اعشاریہ 68 فیصد، دال چنے کی قیمت میں 3 اعشاریہ 35 فیصد کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق چکن کی قیمت ایک ہفتے میں 2 اعشاریہ 45 فیصد بڑھ گئی، دہی، لہسن اور چائے سمیت کئی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 1 اعشاریہ 26 فیصد سستا ہوا جبکہ پیٹرول 2 اعشاریہ 35 اور ڈیزل کی قیمت میں صفر اعشاریہ 29 فیصد کی کمی ہوئی، چینی،انڈے اور آلو بھی سستے ہوئے۔
ہفتہ وار مہنگائی میں 0.15 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 9.11 فیصد ہوگئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل