مغربی کولمبیا میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 111ہوگئی

بگوٹا……مغربی کولمبیا میں7اعشاریہ 4 شدت کے تباہ کن زلزلے کے باعث درجنوں عمارتیں گرگئیں، 111 افراد ہلاک اور 87 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بڑی تعداد میں لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، ریسکیو کی کوششیں جاری ہیں۔اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز مغربی کولمبیا کے صوبے چوکو میں سان خوسے ڈیل پالمر کے قریب تھا۔کولمبین حکام کا کہنا تھا کہ عمارتوں کے ملبے تلے درجنوں افراد دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں