آج بلوچستان میں بدامنی بدعنوانی عروج پرہے،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

کوئٹہ…..امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ 7 اگست کی صوبہ گیر ہڑتال کے سلسلے میں ملک بھر کی طرح بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز، تاجر برادری اور عوام الناس قومی جذبے کے تحت بھرپور تعاون کریں گے۔ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی، بارڈرز کی مسلسل بندش، لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، شاہراہوں پر لوٹ مار، بے روزگاری، مہنگائی اور سیکورٹی فورسز و حکمرانوں کی ناکامی کے باعث عوام کی جان و مال اور عزت و وقار غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ ایسے حالات میں خاموش رہنا مزید تباہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے آئینی، جمہوری اور پرامن حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ 7 اگست کی ہڑتال کسی ایک طبقے یا جماعت کی نہیں بلکہ بلوچستان کے مظلوم عوام کی آواز ہے۔ حکومت اور متعلقہ ادارے عوام کے مسائل کے حل، شاہراہوں پر تحفظ کی فراہمی، بارڈرز کی بحالی، لاپتہ افراد کی بازیابی اور امن و امان کے قیام کے لیے فوری اور مو¿ثر اقدامات کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ، الفلاح ہاو¿س کوئٹہ میں صوبائی ذمہ داران کے ماہانہ تنظیمی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ، نائب امراءبشیر احمد ماندائی، مولانا عبدالکبیر شاکر، ڈاکٹر عطاءالرحمن، پروفیسر محمد ایوب منصور، حافظ مطیع الرحمن، مولانا محمد عارف دمڑ، الخدمت فاو¿نڈیشن بلوچستان کے صدر عبدالمجید سربازی، امیر جماعت اسلامی کوئٹہ عبدالنعیم رند، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹریز پروفیسر سلطان محمد کاکڑ، نورالدین غلزئی، لعل بخش کھوسہ، محمد فاروق کاکڑ، میڈیا انچارج عبدالولی خان شاکر، اسامہ ہاشمی، روح اللہ سالار اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں جماعت اسلامی بلوچستان کی تنظیمی سرگرمیوں، الخدمت فاو¿نڈیشن اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹس پیش کی گئیں۔ اجلاس نے گزشتہ فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور آئندہ تنظیمی، دعوتی، عوامی و فلاحی سرگرمیوں کو مزید مو¿ثر بنانے، کارکنان سے رابطے بڑھانے، رکن سازی مہم تیز کرنے اور 7 اگست کی صوبہ گیر ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے تمام ضلعی و مقامی تنظیموں کو ہدایت کی کہ وہ عوام، ٹرانسپورٹرز، تاجر برادری، وکلائ، طلبہ، نوجوانوں اور دیگر طبقات سے رابطوں کو مزید مضبوط بنائیں اور ہڑتال کو مکمل طور پر پرامن، منظم اور کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان میں بدامنی بدعنوانی عروج پرہے سیکورٹی فورسز وحکومت اوراسلام آباد کے حکمران امن کی بحالی، حقوق کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہوئے ہیں بلوچستان کے عوام حقیقی سیاسی قوم پرست طبقات کومتحدہوکربلوچستان کے امن ترقی وخوشحالی اورمسائل کے حل کیلئے مخلصانہ عملی جدوجہد کرناچاہیے۔بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول، امن کے قیام اور دیرپا مسائل کے حل تک جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں