موسیٰ خیل(خ ن)ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد نے صدر ملک عصمت اللہ کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع موسیٰ خیل میں کسانوں اور زمینداروں کو درپیش مسائل اور زراعت کی بہتری کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث آئے۔ ملاقات کے اہم نکات درج ذیل ہیں:وفد نے ضلع میں تیزی سے پھیلنے والی مضر صحت اور فصلوں کو نقصان پہنچانے والی جڑی بوٹی پارتھینیم گاجر بوٹی سمیت دیگر جڑی بوٹیوں کے خطرات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر زرعی زمینوں کو بچانے کے لیے فوری اور مو¿ثر سپرے مہم چلانے کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے باعث کسانوں کی تیار فصلوں اور باغات کو پہنچنے والے شدید نقصانات پر بات چیت کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کیا اور اس کے علاو¿ہ متاثرہ زمینداروں کی بحالی اور امداد کا معاملہ بھی زیرِ غور لایا گیا۔وفد نے ضلع موسیٰ خیل میں قدرتی ماحول کو زیتون (Olive) کی کاشت کے لیے سازگار قرار دیتے ہوئے اس کے معاشی اور زرعی فوائد پر تفصیلی گفتگو کی گئی، تاکہ مقامی کسانوں کو زیتون کی کاشت کی طرف راغب کیا جا سکے۔اس موقع پر وفد نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دلایا کہ وہ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔تربت31 جولائی 2026: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی نے تحصیل بلیدہ میں سرکاری رٹ کے مو¿ثر نفاذ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے بلیدہ ماڈل ٹاو¿ن میں قائم غیر قانونی تعمیرات کا سخت نوٹس لیا۔ موقع پر پہنچ کر متعلقہ تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے بعد قوانین کی خلاف ورزی پر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی نے واضح کیا کہ سرکاری اراضی پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی تعمیر، تجاوزات یا قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا قانون کی عملداری کو یقینی بنانے اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی نے شہید ایوب بلیدئی ماڈل اسکول کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا، استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کے معیار کو باریک بینی سے چیک کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ تعمیراتی منصوبہ مقررہ معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کے اصولوں کے مطابق مکمل کیا جائے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں اعلیٰ معیار، شفافیت اور عوامی وسائل کے مو¿ثر استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گاجبکہ ناقص تعمیراتی کام یا غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر متعلقہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی کی بروقت، جرا¿ت مندانہ اور مو¿ثر کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے قانون کی بالادستی، سرکاری رٹ کے استحکام اور عوامی مفاد کے تحفظ کی جانب ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔حکومتِ بلوچستان صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے متحرک، دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح
ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل