پولیس تھانہ یارو کی کاروائی ، منشیات فروش گرفتار

پشین( نامہ نگار ) پولیس تھانہ یارو نے ایک کامیاب کاروائی کے دوران منشیات فروش کو دھرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پشین کیپٹن ( ر ) نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل عظمت شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او پولیس تھانہ یارو نصیب اللہ بادیزئی نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم کلیم اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو کلو اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرلیا۔ ملزم کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔ ملزم کلیم اللہ سے پولیس تھانہ یارو کی انوسٹی گیشن ٹیم مذید تفتیش کررہی ہے۔ جبکہ عوامی حلقوں نے منشیات فروشی کیخلاف کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ھوئے پولیس کو خراج تحسین پیش ہے۔ اور علاقے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں