خاران (پ ر) صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات حاجی میر شعیب جان نوشیروانی کی عوامی خدمات اور ترقیاتی وژن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سماجی کارکن، چی¿رمین الحمد ٹرسٹ فاو¿نڈیشن خاران اور ممتاز قبائلی و سماجی شخصیت طفیل نور چنال نے 16 سالہ سیاسی وابستگی کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سے مستعفی ہو کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔طفیل نور چنال نے اپنے اہلِ خانہ، قریبی عزیز و اقارب اور ہم خیال ساتھیوں سمیت حاجی میر شعیب جان نوشیروانی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے عوامی کاروان میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے طفیل نور چنال نے کہا کہ وہ میر شعیب جان نوشیروانی کی عوام دوست پالیسیوں، عوامی خدمت کے جذبے، درد مندانہ قیادت اور خاران کی تعمیر و ترقی کے واضح وژن سے متاثر ہو کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میر شعیب جان نوشیروانی نے عوامی مسائل کے حل اور ضلع خاران کی ترقی کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں، جنہیں عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج سے وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں، سیاسی تجربہ اور سماجی خدمات میر شعیب جان نوشیروانی کے عوامی کاروان کی مضبوطی اور خاران کے عوام کی خدمت کے لیے وقف کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خاران کی پائیدار ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے میر شعیب جان نوشیروانی کی قیادت میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
طفیل نور چنال نے 16 سالہ سیاسی وابستگی کے بعدبی این پی (مینگل) سے مستعفی ہو کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل