سیوی(خ ن)شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی شکایات اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے شہر میں قائم غیر ضروری اور اضافی اسپیڈ بریکرز کے خاتمے کے احکامات جاری کر دیے۔ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیوی منصور علی شاہ کی نگرانی میں متعلقہ عملے نے میر چاکر روڈ، ہرنائی پھاٹک، اور دیگر شاہراہوں پر قائم غیر ضروری اسپیڈ بریکرز کو مرحلہ وار ہٹا دیا، تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو اور ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو محفوظ، آسان اور بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی جائز شکایات کا بروقت ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور عوامی مفاد کے خلاف کسی بھی غیر ضروری رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہر کی مختلف شاہراہوں کا مسلسل جائزہ لیا جائے تاکہ جہاں ٹریفک کی حفاظت کے لیے اسپیڈ بریکر ضروری ہوں انہیں برقرار رکھا جائے، جبکہ غیر ضروری اور اضافی اسپیڈ بریکرز کو ختم کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے۔
سیوی ، شہر میں قائم غیر ضروری اور اضافی اسپیڈ بریکرز کے خاتمے کے احکامات جاری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل