منصوبے کی پائیداری اور معیار پر خصوصی توجہ دینا ناگزیر ہے،بشیر احمد

نصیرآباد(خ ن)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چھتر بشیر احمد نے ایس ڈی او بی اینڈ آر سجاد علی عمرانی کے ہمراہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا دورے کے دوران بلیک ٹاپ روڈ رسول بخش بگٹی، بلیک ٹاپ روڈ امام بخش بگٹی، بلیک ٹاپ روڈ شمہ واہ اور بلیک ٹاپ روڈ سلطان کوٹ سمیت اہم شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے معیار کا بغور جائزہ لیا گیا مزید برآں گورنمنٹ شیلٹر لیس بوائز پرائمری سکول گوٹھ دادن خان جھکرانی سمیت دیگر جاری و مکمل ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائنہ کیا گیا، جہاں تعمیراتی معیار، استعمال شدہ میٹریل اور کام کی رفتار کو خصوصی طور پر جانچا گیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت یا معیار میں کمی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ ترقیاتی اسکیموں کی شفافیت، اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبے عوام کو بہتر سفری سہولیات اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے، اس لیے ان کی پائیداری اور معیار پر خصوصی توجہ دینا ناگزیر ہے متعلقہ افسران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے ہر مرحلے کی مو¿ثر نگرانی کو یقینی بنائیں تاکہ یہ منصوبے دیرپا ثابت ہوں اور عوام کو حقیقی معنوں میں فائدہ پہنچا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں