ماہیگیروں کے جائز مطالبات اعلیٰ حکام تک پہنچائے جائیں گے،عبدالہادی لانگو

سونمیانی وندر(زبیر بلوچ)وزیرِ اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، پارلیمانی سیکرٹری برائے فشریز حاجی برکت رند، سیکریٹری فشریز طارق قمر، ڈی جی فشریز عتیق اللّٰہ، ڈائریکٹر فشریز حب لسبیلہ ظہور شاہ کی ہدایت پر ساحلی علاقے ڈام بندر میں ماہیگیروں کو اسپیڈ بوٹس فراہمی کی تقریب منعقد کی گئی۔ پروجیکٹ 2019/2020 میں حکومت بلوچستان سے منظور شدہ تھا جس میں 100 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن پر مروجہ قانون کے مطابق اہل ا±میدواروں کی لسٹ ترتیب دی گئی ان کے مابین قرعہ اندازی کی صورت میں 14 کامیاب ماہیگیروں کو باقاعدہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز حب لسبیلہ عبدالہادی نے بلوچستان کے ساحلی علاقے ڈام بندر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن عبدالرزاق انگاریہ ، چیئرمین یونین کونسل ڈام سردار محمد سلیم خاصخیلی ، کونسلر عبدالطیف مانڈڑہ ، کونسلر حاجی حبیب اللّٰہ میربحر ، سماجی رہنمائ حاجی کریم بخش ، محمد یعقوب و دیگر ماہیگیر رہنماوں کی موجودگی میں اسپیڈ بوٹس تقسیم کر کیے گئ

ے۔ اس موقع پر شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب خوش نصیب ماہیگیروں کو اسپیڈ بوٹس فراہم کرنے پر ماہیگیر رہنماو¿ں نے وزیراعلی بلوچستان ، چیف سیکرٹری بلوچستان ، سیکریٹری فشریز کا شکریہ ادا کیا اور اسپیڈ بوٹس تقسیم کے عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیر بلوچستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز حب لسبیلہ عبدالہادی لانگو نے کہا کہ محکمہ فشریز بلوچستان ماہیگیروں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور ماہیگیروں کے تمام جائز مطالبات اعلیٰ حکام تک پہنچائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ محکمہ فشریز کی بڑی کامیابی اور ماہیگیروں کا اعتماد ہے کہ اسپیڈ بوٹس فراہمی اور قرعہ اندازی کے عمل کو مکمل شفاف بنایا گیا اور اس پر ماہیگیروں کا اعتماد خوش آئند ہے۔ محکمہ فشریز ماہیگیروں کی فلاح وبہبود کے سلسلے کو آگے بھی جاری رکھے گی۔ امید ہے دوسرے فیز میں دیگر ماہیگیروں کو اسپیڈ بوٹس فراہم کی جائیں گی تاکہ ساحلی علاقوں کے ماہی گیروں کی معاشی حالت بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔ اس موقع پر ماہیگیروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں