تربت…….یونیورسٹی آف تربت کے سٹی کیمپس میں پیشہ ورانہ اور ڈیجیٹل اسکلز شارٹ کورسز کے امیدواروں کے لیے ایک پروقار اورینٹیشن سیشن منعقد کیا گیا۔ یہ شارٹ کورسز حکومت بلوچستان کے رائز پروگرام کے مالی تعاون سے تربت یونیورسٹی کے سٹی کیمپس میں منعقد کئے جائیں گے۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیچیاسر اقبال دشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان رائز پروگرام کے تحت صوبے کے نوجوانوں کی پیشہ ورانہ اور ڈیجیٹل اسکلز میں اضافہ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائز پروگرام کے یہ جدید ڈیجیٹل شارٹ کورسز نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک انقلابی قدم ہیں ہے۔بی آر ایس پی رائز پروجیکٹ کے ریجنل منیجر التاز سخی نے حکومت بلوچستان کے رائز پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس مہینے کے اوائل میں حکومت بلوچستان کے رائز پروگرام اور یونیورسٹی آف تربت کے درمیان ایک مفاہمتییادداشت پر دستخط کیے گئے تھےجس کے تحت تربت یونیورسٹی موجودہ دور کی مارکیٹ کے تقاضوں کے عین مطابق نوجوانوں کو ڈیجیٹل اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرے گی۔اپنے استقبالیہ خطاب میں ڈین فیکلٹی آف لائ ڈاکٹر مظفر حسین نے حکومت بلوچستان کے رائز پروگرمرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس جدید دور میں تعلیمی نظام، کمپیوٹر لیبز،ڈیجیٹل وسائل اور انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔جامعہ تربت کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزاعجاز احمد نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی قیادت اور قابل اساتذہ و ماہر انسٹرکٹرز کے تعاون سے تربت یونیورسٹی طلبہ کے اس ڈیجیٹل سفر میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔تقریب کے دوران بی آر ایس پی کے ڈی ایل او سہلیہ رشید نے ڈیجیٹل اسکلز پروگراموں کے خدوخال پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے حکومت بلوچستان کے رائز پروگرام کی اہمیت اور کورسز کی افادیت سے شرکائ کو آگاہی فراہم کی۔تقریب کے اختتام پر فیکلٹی آف لائ کے ڈین نے ڈپٹی کمشنر کو یونیورسٹی کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹرORIC ڈاکٹر محمد یاسین، پی ایس او ٹو وائس چانسلر میر باہڑ بلوچ، اسسٹنٹ رجسٹرار غوث بخش بلوچ اور بی آر ایس پی رائز پروجیکٹ کے نور احمداور ساکم حسن کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔
جامعہ تربت کے سٹی کیمپس میں امیدواروں کے لئے اورینٹیشن سیشن کا انعقاد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل