قلات(خ ن) حکومت بلوچستان کے حکامات پر ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر قلات اسد سمالانی کے زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادکیاگیا۔کھلی کچہری میں تحصیلدارقلات حاجی عبدالغفار لہڑی سمیت تمام محکموں کے سربراہان علاقہ معززین سیاسی سماجی رہنماوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری سے زمیندار کسان اتحاد کے سربراہ آغا لعل جان احمدزئی ایم سی کونسلر احمدنواز بلوچ مولانا ثناءاللہ محمدمراد اور دیگر نے مسائل اجاگرکیئے۔کھلی کچہری میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ زمینداروں کو درپیش مسائل زیر زمین پانی کی سطح نیچے جانے سے درپیش مشکلات سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی عدم فراہمی کاٹیلی میں حفاظتی بند کی عدم تعمیر زاوہ ڈیم کی تعمیر میں تاخیر مسلم محلہ اور کوئنگ میں پینے کے پانی کی قلت اور دیگراہم مسائل اجاگر کیئے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر قلات کے زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل