ڈاکٹر محمد وارث نے یونیورسٹی سینز ملائیشیا سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی

تربت……. یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ کامرس کے فیکلٹی ممبرڈاکٹر محمد وارث نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔ انہوں نے گرین فنانس کے موضوع پر یونیورسٹی سینز ملائیشیاکے اسکول آف مینجمنٹ سے اپنی ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہیں مقررہ وقت پر ریسرچ مکمل کرنے پر گریجویٹ آن ٹائم سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔ترجمان تربت یونیورسٹی کے مطابق یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کمال احمد،فیکلٹی آف بزنس اینڈ اکنامکس کے ڈین ڈاکٹر عدیل احمد،شعبہ کامرس کے چیئرمین ڈاکٹر مشتاق محمد، ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر وسیم برکت، اور فیکلٹی ممبران و انتظامی عملے نے تعلیم وتحقیق کے شعبے میں اس شاندار کامیابی پر ڈاکٹر محمد وارث کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے ڈاکٹر وارث کی علمی لگن اور انتھک محنت کو سراہتے ہوئے ان کی اس کامیابی کو تربت یونیورسٹی کے لیے ایک باعث فخر قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں