رانا ثناءاللہ نے آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ فری اینڈ فیئر قراردیدیا

اسلام آباد۔۔۔۔وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کو فری اینڈ فیئر قرار دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے مسلم لیگ (ن )کے امیدواروں کو جیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کی توثیق کی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے جو وعدے کیے عوام نے ان پر اعتماد کیا، ایل اے 9 نکیال میں گھریلو جھگڑے کی وجہ سے ناخوش گوار واقعہ پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے ایل اے 6 میں امیدوار کے خلاف مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کیا، پرامن انتخابات کے لیے سیکیورٹی اداروں نے اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ عوام نے انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھرپور حصہ لیا، میر پور ڈویژن کی نشستوں میں ن لیگ کو واضح کامیابی حاصل ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں