ترقیاتی منصوبوں میں اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، وریندر لعل

نصیرآباد(خ ن) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد، وریندر لعل نے ایس ڈی او بلڈنگ عابد حسین پہنور کے ہمراہ ضلع بھر میں مالی سال 2024-25 اور 2026 کے دوران مکمل ہونے والے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ زیرِ جائزہ منصوبوں میں گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول گوٹھ اللہ ڈنہ خان عمرانی میں اضافی کمروں کی تعمیر، گورنمنٹ شلٹر لیس بوائز پرائمری سکول فرید خان عمرانی، گورنمنٹ شلٹر لیس بوائز پرائمری سکول یار محمد پندرانی، گورنمنٹ شلٹر لیس سکول مہراب خان عمرانی، گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سلطان احمد ہجوانی میں اضافی کمروں کی تعمیر، اور بلیک ٹاپ روڈ سنجر خان جتک شامل ہیں دورے کے دوران مقامی افراد نے نئے تعمیر شدہ سکولوں میں اساتذہ کی فوری تعیناتی کا مطالبہ کیا، جس پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ اگست کے مہینے میں اساتذہ کی تعیناتی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ممکن ہو سکے ڈپٹی کمشنر نے تمام جاری و مکمل شدہ منصوبوں کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے کام کے معیار، رفتار اور شفافیت کا تفصیلی معائنہ کیا انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ترقیاتی منصوبوں میں اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گیاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وریندر لعل نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے۔ ان منصوبوں کا بنیادی مقصد عوام کو بہتر تعلیمی سہولیات، معیاری سڑکیں اور مضبوط بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیاری تعمیر متعلقہ افسران کی اولین ذمہ داری ہے تاکہ یہ منصوبے دیرپا ثابت ہوں اور عوام کو بھرپور فائدہ پہنچا سکیں انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ تعلیمی اداروں میں اضافی کمروں کی تعمیر سے طلبہ کو بہتر اور سازگار تعلیمی ماحول میسر آئے گا، جبکہ سڑکوں کی بہتری سے نہ صرف آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ مقامی معیشت کو بھی فروغ حاصل ہوگاڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی مو¿ثر نگرانی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات بروقت، شفاف اور مکمل طور پر فراہم کیے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں