مظفر آباد۔۔۔۔۔۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں میرپور اور کوٹلی کے ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ ہمارے لیے قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد زیادہ اہم ہے،(ن )لیگ کے مفاد کے نام پر پاکستان کا کیا حال ہوا، کشمیر کے ساتھ کیا کر رہے ہیں، یہ آزاد کشمیر ہے، انٹرنیٹ بند کرنے سے یہ آزاد کشمیر نہیں مقبوضہ کشمیر لگے گا، اسے کبھی بھی مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دیں گے،کشمیر کاز کو بچانے کے لیے پیپلزپارٹی کی مفاہمتی پالیسی تسلیم کرنا پڑےگی۔پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آزاد کشمیر میں جو ہو رہا ہے کیا ہم اسے جمہوریت کا نام دے سکتے ہیں، میرپورکے عوام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنے ووٹ سے پیپلز پارٹی کو اکثریت دلوائی تاہم لگ رہا ہے ریاست کا ہر فیصلہ ن لیگ کو ترجیح دے رہا ہے، اس کا نقصان کشمیر، پاکستان اور اس کے عوام کا ہو رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ ان کے لیے قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد، ہم قومی مفاد میں ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، (ن )لیگ کے مفاد میں نہیں، آنکھیں کھولیں، (ن )لیگ کے مفاد کے نام پر پاکستان کا کیا حال ہوا، کشمیر کے ساتھ کیا کر رہے ہیں، یہ آزاد کشمیر ہے، اسے کبھی بھی مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دیں گے، کیا چاہتے ہیں کہ پونچھ آزاد کشمیر کا نہیں مقبوضہ کشمیر کا لگے۔نہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ بند کرنے سے یہ آزاد کشمیر نہیں مقبوضہ کشمیر لگے گا، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ تمام سیاسی پارٹیاں بیوقوف ہیں، کیا کشمیر کے عوام نہیں جانتے کہ ان کے ساتھ آپ کیا کر رہے ہیں، یہ دھاندلی کی کہانی آج سے شروع نہیں ہوئی، قومی مفاد کو دھکیل کر (ن )لیگ کے مفاد کو ترجیح دینا آج سے شروع نہیں ہوا، ہمیں چاہیے کہ صاف و شفاف الیکشن کرائیں، کشمیر کاز کو بچانے کے لیے پیپلزپارٹی کی مفاہمتی پالیسی تسلیم کرنا پڑےگی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاہک ہم اپنے ہی ساتھیوں کی جانیں ضائع ہوتے نہیں دیکھ سکتے، آپ نے پیپلز پارٹی کے کارکن کو مارا تاہم اس کے باوجود ان کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں، میں انہیں نہیں چھوڑوں گا، آپ کو حق دلاکر رہوں گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سکیورٹی کے باوجود 30 پولنگ اسٹیشنز پر حملے کیسے ہوئے؟ ایک دو حلقوں پر ہو جائے تو مان لیں، پورے 30 پولنگ اسٹیشنز پر حملے کیسے مان لیں، آپ نے مرحلہ وار الیکشن دھاندلی کے لیے کرائے، ان لوگوں نے وہی کام کیا جو انہوں نے پچھلے الیکشن میں کیا تھا، اب کسی کو اپنے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زردار ی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل