نصیرآباد(خ ن)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا ایک اہم اور جامع اجلاس منعقد ہوا، جس میں ونگ کمانڈر کرنل رضوان طیب، تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران اور ادارہ جاتی نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) فیز ٹو اور فیز تھری کے تحت جاری اور مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ محکموں کے افسران نے منصوبوں کی پیش رفت، مالی و انتظامی صورتحال، درپیش رکاوٹوں اور ان کے حل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے انہوں نے واضح کیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر، غفلت یا ناقص کارکردگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مو¿ثر کوآرڈینیشن کو یقینی بنائیں، فیلڈ سطح پر مانیٹرنگ کے عمل کو مزید فعال بنایا جائے اور ترقیاتی اسکیموں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومتی وسائل کا بہترین استعمال کرتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات بروقت عوام تک پہنچائے جائیں گے۔
ترقیاتی اسکیموں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے،وریندر لعل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل